پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ

اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پہلی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوگئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
قبل ازیں وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ایئرلائن تھی، پی آئی اے نے بہت سی ایئرلائنز کو بنانے میں کردارادا کیا، پھر ہم دوسری ایئرلائنز کے محتاج ہوگئے،جو ہماری پروازلیکر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی فلور پر وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی، پورے ساڑھے 4 سال ہمارے اوورسیز پاکستانی ڈائریکٹ یہاں نہیں آسکتے تھے، انہیں دبئی،دوحہ ، ابوظہبی یا کہیں اور سے فلائٹ لیکر پاکستان آنا پڑتا تھا،سفر بھی مہنگا ہوگیا تھا، رقم بھی زیادہ دینی پڑتی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو جنم دیا، بہت بڑا المیہ ہے کہ یہاں اس طرح کے غلط فیصلوں پر احتساب نہیں ہوتا، آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو رہا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے۔
وزیر ہوابازی نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا، آج ہم عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں، آئندہ دنوں میں برطانیہ،یوایس اے کیلئے بھی پروازوں کا اجرا ءہوگا، پی آئی اے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیرس کیلئے پہلی ڈائریکٹ فلائٹ کی تمام نشستیں فروخت ہو گئیں، طیارے میں 323 مسافروں کی گنجائش تھی جو پوری ہے، پی آئی اے کی اگلے ہفتے کی پروازوں کی بھی تمام سیٹیں بک ہوگئیں۔
خیال رہے کہ 2020 میں پائلٹس کے لائسنس تنازع پر یورپی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…5 گھنٹے پہلے
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلے
کراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…3 دن پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل…46 منٹس پہلے
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق…1 گھنٹہ پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…5 گھنٹے پہلے
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…5 گھنٹے پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز…46 منٹس ago
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں…1 گھنٹہ ago
ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی…2 گھنٹے ago
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…4 گھنٹے ago
















